آئی آئی ٹی کھڑگپور اور یونیورسٹی آف لیڈز نے تحقیقی تعاون کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے
کھڑگپور، 25 جولائی (ہ س)۔ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں عالمی تعاون کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگپور اور برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے درمیان ہفتہ کو ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس طویل م
LEEDS-IIT-KHARAGPUR-MOU-PARTNERSHIP


کھڑگپور، 25 جولائی (ہ س)۔ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں عالمی تعاون کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگپور اور برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے درمیان ہفتہ کو ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس طویل مدتی شراکت داری کا مقصد تحقیق، تعلیم اور اختراع میں تعاون کو بڑھانا اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹناہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سیڈ فنڈ قائم کریں گے۔ اس کے لئے دونوں ادارے 50-50 ہزار امریکہ ڈالر تک کا یکساں تعاون کریں گے ۔ اس فنڈ سے محققین ابتدائی پروجیکٹس شروع کر سکیں گے، نئے آئیڈیاز کا تجربہ کریں گے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے تحقیقی منصوبوں کے لیے تجاویز تیار کرسکیں گے ۔ لیڈز یونیورسٹی نے پہلے ہی اپنا ابتدائی تعاون فراہم کر دیا ہے، جبکہ آئی آئی ٹی کھڑگپور نے رواں سال کے لیے اپنے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

معاہدے کے تحت، دونوں ادارے انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور تحقیقی تعلیم میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔ یہ طلبا اور محققین کو بین الاقوامی تعلیمی تجربہ فراہم کرے گا اور دونوں اداروں کے درمیان علم اور تجربے کے تبادلے میں اضافہ کرے گا۔

اس کے علاوہ، اساتذہ کے تبادلے ، طلبا کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سے ہندوستان اور برطانیہ کے اساتذہ اور محققین کے درمیان تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں ادارے صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے، تحقیق کے عملی اطلاق کو فروغ دینے اور اختراع اور کاروباری شخصیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی مل کر کام کریں گے۔ اس مقصد کے لیے، کانفرنس، ورکشاپس اور مختلف بین الاقوامی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں ماہرین تعلیم، صنعت کے نمائندوں اور پالیسی سازوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی آئی کھڑگپور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈین پروفیسر آنندروپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ عالمی شراکت داری تحقیق کی عمدگی اور معیاری تعلیم کو نئی تحریک فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لیڈز کے ساتھ یہ تعاون دونوں اداروں کی مہارت کو مو¿ثر تحقیق، ہنرمندی کافروغ اور اختراعات کو فروغ دے گا۔

یونیورسٹی آف لیڈز میں انٹرنیشنلائزیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر واسلیس سرہوسس نے کہا کہ شراکت داری دونوں اداروں کے لیے ایک اہم موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کی مشترکہ صلاحیتیں عالمی تحقیق کو نئی تحریک فراہم کریں گی اور طلبا اور محققین کو زیادہ مواقع فراہم کریں گی۔

تعلیم، تحقیق اور اختراع کے میدان میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے درمیان، اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان علم، مہارت اور تحقیقی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande