
حیدرآباد ،25 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رام چندرراؤنے بھارت راشٹرسمیتی(بی آرایس) کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی آر ایس کے پاس مناسب کیڈر بیس بھی نہیں ہے۔ رام چندرراؤ نے اندرا پارک میں بی آرایس کے ورکنگ صدرکے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر) کی جانب سے منعقدہ احتجاجی پروگرام پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس احتجاج میں کانگریس کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کے ٹی آراورتلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی مل کروزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رام چندرراؤ کے یہ بیانات تلنگانہ میں حکمراں کانگریس اوراپوزیشن بی آرایس کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی لیڈرنے بی آرایس کی تنظیمی طاقت اورریاست میں اس کی سیاسی سرگرمیوں پربھی تنقید کی۔ ان الزامات کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی، کانگریس اوربی آرایس کے درمیان جاری سیاسی بیان بازی میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق