سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی
لاتیہار، 25 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے بالوماتھ تھانہ علاقہ میں گنیش پور ہائی اسکول کے پاس ہفتہ کو دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں دو نوجوان ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ہزاری باغ کے رہنے والے مہاویر گنجھو (32) اور
JH-TWO-YOUTH-KILLED-THREE-SERIOUSLY-INJURED-IN-ROA


لاتیہار، 25 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے بالوماتھ تھانہ علاقہ میں گنیش پور ہائی اسکول کے پاس ہفتہ کو دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں دو نوجوان ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ہزاری باغ کے رہنے والے مہاویر گنجھو (32) اور چترا کے رہنے والے پنکج اوراوں (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سویتا دیوی، پھول متی دیوی اور سنجے اوراوں شامل ہیں۔

بالوماتھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد، ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں رمز، رانچی ریفر کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاویر گنجھو اپنی بیوی کے ساتھ بالوماتھ تھانہ علاقہ کے گولی ٹانڈ میں اپنے سسرال جا رہے تھے۔ اسی دوران گنیش پور کی جانب سے بالوماتھ آ رہی دوسری موٹر سائیکل ،جس پر سنجے اوراوں سمیت تین افراد سوار تھے، گنیش پور ہائی اسکول کے قریب سامنے آنے والی بائک سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو بالوماتھ اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دو افراد کو مردہ قرار دے دیا جب کہ تین شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا۔

تھانہ انچارج امریندر کمار نے بتایا کہ واقعے کے بعد مرنے والوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاتیہار صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande