نشے کے عادی افراد کے درمیان خونی تصادم میں تین زخمی، کلیدی ملزم گرفتار
مشرقی سنگھ بھوم، 25 جولائی (ہ س)۔ ٹیلوکو تھانہ علاقے میں واقع گھوڑا باندھا موڑ پر جمعہ کی دیررات نشے کی حالت میں موجود کچھ لوگوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ معمولی کہا سنی کے بعد دونوں فریق ایک دوس
گرفتار ملزم نیگرو


مشرقی سنگھ بھوم، 25 جولائی (ہ س)۔

ٹیلوکو تھانہ علاقے میں واقع گھوڑا باندھا موڑ پر جمعہ کی دیررات نشے کی حالت میں موجود کچھ لوگوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ معمولی کہا سنی کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور دھار دار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ واقعے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

حملے میں وشنوسنگھ سردار اور راہل سردار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اسی دوران جھگڑا ختم کرانے پہنچی وشنو سنگھ سردار کی بیوی کو بھی ملزمان نے نہیں بخشا۔ ان پر لوہے کے پائپ سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ بھی شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیلکو تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹاٹا موٹرز اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی مرہم پٹی کی گئی۔ ڈاکٹروں کی دیکھ بھال میں تمام کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم نیگرو کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں، واقعہ میں شامل دیگر ملزمان کی شناخت کر کے ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور حملے کی وجہ نیز اس میں شامل تمام لوگوں کے کردار کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande