گینگسٹر جوبن بلا کو انڈونیشیا سے حوالگی کر کے پنجاب لایا گیا
گینگسٹر جوبن بلا کو انڈونیشیا سے حوالگی کر کے پنجاب لایا گیا چنڈی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (اے جی ٹی ایف) نے فرار گینگسٹر جوبنجیت سنگھ عرف جوبن بلا کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ڈیپورٹ کرا کے ہندوستان لان
گینگسٹر جوبن بلا کو انڈونیشیا سے حوالگی کر کے پنجاب لایا گیا


گینگسٹر جوبن بلا کو انڈونیشیا سے حوالگی کر کے پنجاب لایا گیا

چنڈی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (اے جی ٹی ایف) نے فرار گینگسٹر جوبنجیت سنگھ عرف جوبن بلا کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ڈیپورٹ کرا کے ہندوستان لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اسے بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے بتایا کہ اے جی ٹی ایف نے اوورسیز فیوجٹیو ٹریکنگ اینڈ ایکسٹراڈیشن سیل پنجاب اور مرکزی ایجنسیوں کے تعاون سے اس کارروائی کو انجام دیا۔ یہ مہم تقریباً چھ ماہ تک چلی اور اسے ’آپریشن نومَیڈ ہنٹ‘ کا نام دیا گیا تھا ۔

امرتسر دیہی کے ارجن منگا گاوں کا رہنے والا جوبن بلا بَمبیہا گینگ کا سرگرم رکن بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور گینگ کے اراکین کو لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

جوبن بلا پنجاب میں درج قتل کے چار مقدمات میں مطلوب ہے۔ ان میں ایک 13 سالہ بچے کے قتل کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس کے خلاف اقدامِ قتل، این ڈی پی ایس ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق جوبن بلا کا نام 10 سے زائد ایف آئی آرز میں درج ہے۔ اس پر سال 2023 میں سٹھیالا گاوں میں جرنیل سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بھائی گروندر سنگھ کے ساتھ مل کر امرتسر کے دیہی علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے لاکھوں روپے کا بھتہ مانگتا تھا۔ رقم نہیں دینے پر گولی چلانے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ دبئی سمیت کئی دیگر ممالک سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ مسلسل نگرانی اور قومی و بین الاقوامی ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون کے بعد اسے جکارتہ سے ڈیپورٹ کرایا گیا۔ اب پنجاب پولیس اس سے پوچھ گچھ کر کے اس کے مجرمانہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande