
ای وی ایم ویئر ہاؤس کا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں معائنہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
علی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ ضلع کے ڈی ایم اور الیکشن افسر اویناش کمار نے ہفتہ کے روز سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ای وی ایم ویئر ہاؤس کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ضلع الیکشن افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ای وی ایم ویئر ہاؤس کی حفاظتی انتظامات کی جانچ کی گئی۔ اس موقع پر پہلے سے لگے ہوئے سیل بند تالوں کا معائنہ کیا گیا اور سکیورٹی سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم ویئر ہاؤس میں اس وقت 3,222 بیلٹ یونٹس، 3,570 کنٹرول یونٹس اور 5,591 وی وی پی اے ٹی مشینیں محفوظ رکھی گئی ہیں۔ معائنہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایڈمنسٹریشن) سوربھ بھٹ، جوائنٹ مجسٹریٹ آیوش جیسوال، بی جے پی کے ادے ویر سنگھ لودھی، کانگریس کے مصطفیٰ زیدی، سی پی ایم کے ادریس محمد اور محمد شاکر سمیت دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان موجود رہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ