مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے استعفی دیا
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو کابینہ سے استعفی دے دیا۔ نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے میں وزیر تعلیم کا استعفی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا ایک اہم مطالبہ تھا۔ دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ ش
AI will establish India as a global knowledge superpower Dharmendra Pradhan


نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو کابینہ سے استعفی دے دیا۔ نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے میں وزیر تعلیم کا استعفی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا ایک اہم مطالبہ تھا۔

دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، جنتر منتر اور ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، ملک دشمن قوتیں اس صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، ملک کا اتحاد برقرار رہے، ہندوستان کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے، ہمارے بچے اپنا وقت پڑھائی میں لگائیں، کیریئر بنانے پر توجہ دیں، اس پر غور کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande