عدالت نے دہشت گردوں کے معاون کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم جاری کیا
عدالت نے دہشت گردوں کے معاون کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم جاری کیا جموں، 25 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ریاسی ضلع میں سرحد پار دہشت گردی کے مطلوب سہولت کار محمد قاسم عرف سلمان کے خلاف عدالتی اعلان جاری کرتے ہوئے اسے 21 اگست تک عدالت میں پیش
عدالت نے دہشت گردوں کے معاون کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم جاری کیا


عدالت نے دہشت گردوں کے معاون کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم جاری کیا

جموں، 25 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ریاسی ضلع میں سرحد پار دہشت گردی کے مطلوب سہولت کار محمد قاسم عرف سلمان کے خلاف عدالتی اعلان جاری کرتے ہوئے اسے 21 اگست تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ملزم کٹرا اور نروال میں 2022-23 کے دوران ہوئے دو بم دھماکوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی بی این ایس ایس کی دفعہ 84 کے تحت کی گئی۔ ملزم ریاسی کے انگرا لہ گاؤں کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون کے تحت مہور پولیس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق محمد قاسم عرف سلمان سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے والا سہولت کار ہے اور شبہ ہے کہ وہ پاکستان فرار ہو چکا ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر پارول بھاردواج کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مقامی نمائندوں کی موجودگی میں انگرا لہ گاؤں میں ملزم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر عدالت کے حکم کو عوامی طور پر پڑھ کر سنایا اور قانونی طریقے سے عدالتی اعلان جاری کیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزم کو 21 اگست تک نامزد عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا، بصورت دیگر بی این ایس ایس کی دفعہ 85 کے تحت مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے بارے میں کسی بھی معتبر اطلاع کی صورت میں قریبی پولیس تھانے کو آگاہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande