سنگاریڈی میں غریبوں کی جھونپڑیوں پر بلڈوزر، سابق رکن اسمبلی کا احتجاج
حیدرآباد ،25 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے منورومنڈل کے بلّاپورگاؤں میں غریب افراد کی جانب سے قائم کی گئی جھونپڑیوں کومبینہ طورپرحکام نے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا، جس کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی پھیل گئی۔ الزام ہے کہ یہ زمین
سنگاریڈی میں غریبوں کی جھونپڑیوں پر بلڈوزر، سابق رکن اسمبلی کا احتجاج


حیدرآباد ،25 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے منورومنڈل کے بلّاپورگاؤں میں غریب افراد کی جانب سے قائم کی گئی جھونپڑیوں کومبینہ طورپرحکام نے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا، جس کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی پھیل گئی۔ الزام ہے کہ یہ زمین سابقہ بی آرایس حکومت کے دورمیں غریب افرادکوپٹہ کے طورپرالاٹ کی گئی تھی۔ پٹہ حاصل کرنے کے بعدغریب خاندانوں نے وہاں جھونپڑیاں تعمیرکرکے چھوٹے کاروبارشروع کیے تھےاورانہی کے ذریعے اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے تھے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکام نے مبینہ طورپربغیرکسی پیشگی نوٹس یا واضح وجہ بتائے رات کے وقت بلڈوزرچلا کران کی جھونپڑیاں منہدم کردیں،جس کے باعث کئی غریب خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ بھی متاثرہواہے۔ سابق رکن اسمبلی بھوپال ریڈی نے بلّاپور گاؤں پہنچ کر متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے مبینہ انہدام کے خلاف سڑک پر بیٹھ کر دھرنادیااوربعدازاں بھوک ہڑتال بھی شروع کردی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی مقامی کانگریس رکن اسمبلی سنجیو ریڈی کی حمایت سے کی گئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ معاملے میں فوری مداخلت کی جائے، غریب خاندانوں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے اوران کے گھروں اورروزگارکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ متاثرہ افراداور احتجاج کرنے والوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرمتعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande