دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر بی جے پی کا بیان: ”تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کیا“
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س) ۔ بی جے پی کے صدر نتن نوین نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر تعلیم، انہوں نے ہندوستان کے تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کیا اور قومی تعلیمی پالیسی سم
دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر بی جے پی کا بیان: ”تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کیا“


نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س) ۔

بی جے پی کے صدر نتن نوین نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر تعلیم، انہوں نے ہندوستان کے تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کیا اور قومی تعلیمی پالیسی سمیت کئی تاریخی اقدامات کو کامیابی سے نافذ کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بی جے پی صدر نے کہا کہ وسیع تر عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ان کا استعفیٰ عوامی زندگی میں ایمانداری، جوابدہی اور بے لوث خدمت کے اعلیٰ ترین معیارات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس فیصلے میں دھرمیندر پردھان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نیٹ پیپر لیک ہونے پر طلباء کے طویل احتجاج اور بڑھتے ہوئے دباو¿ کے درمیان ہفتہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande