بہار کے روہتاس ضلع میں کنٹینر سے ٹکرائی بس، 10 زخمی
دہری آن سون ، 25 جولائی (ہ س)۔بہار میں روہتاس ضلع کے قومی شاہراہ کے شیوساگرتھانہ علاقہ کے کمبھ ہؤگیٹ کے قریب وارانسی سے گیا جی جارہی سیاحوں کی بس ہفتہ کی صبح ایک کنٹینرسے ٹکرا گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق بس اورکنٹینرمیں تصادم کے نتیجے میں 10
بہار کے روہتاس ضلع میںکنٹینر سے ٹکرائی بس،   10 زخمی


دہری آن سون ، 25 جولائی (ہ س)۔بہار میں روہتاس ضلع کے قومی شاہراہ کے شیوساگرتھانہ علاقہ کے کمبھ ہؤگیٹ کے قریب وارانسی سے گیا جی جارہی سیاحوں کی بس ہفتہ کی صبح ایک کنٹینرسے ٹکرا گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق بس اورکنٹینرمیں تصادم کے نتیجے میں 10 سیاح شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی سیاح تمل ناڈو کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں کنوسوامی، بی کے سندرم، روی، ڈاکٹرسندری، ڈاکٹرآرموہن، ملیکا، وجیا، کوشلیا، منورما اورکئی دیگرسیاح شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کوعلاج کے لیے سراسپتال کے ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا گیا ہے۔ این ایچ آئی کی ٹیم زخمیوں کو صدر اسپتال لے آئی۔ٹیم کے نرسنگ اسٹاف ممبر اجے مشرا نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر سیاحوں کو فوری طور پر بس سے اتار کر سر اسپتال لے جایا گیا۔ زخمی اس وقت صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande