بہار بند بے اثر: انتظامیہ کی سختی سے حالات معمول پر
سیوان، 25 جولائی (ہ س)۔نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک ہونے، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے اورپٹنہ اور نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلباء پر لاٹھی چارج کے خلاف ہفتہ کے روز آئیسا اور آئی وائی اے کی طرف سے بلایا
بہار بند بے اثر: انتظامیہ کی سختی سے معمولات زندگی برقرار


سیوان، 25 جولائی (ہ س)۔نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک ہونے، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے اورپٹنہ اور نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلباء پر لاٹھی چارج کے خلاف ہفتہ کے روز آئیسا اور آئی وائی اے کی طرف سے بلایا گیا بہار بند سیوان میں مکمل طور پر بے اثر ثابت ہوا۔ انتظامیہ کی سختی اور پیشگی حفاظتی انتظامات کے باعث معمولات زندگی معمول پر رہے۔جمعہ کی شام ضلع مجسٹریٹ وویک رنجن میتریہ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا نے مسلح افواج کے ساتھ امن و امان کا پیغام دینے کے لیے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ اس کا اثر ہفتہ کے روزصاف نظر آیا۔ سرکاری دفاتر، نجی ادارے اور بازار معمول کے مطابق کھلے رہے اور عوامی نقل و حرکت بلا تعطل جاری رہی۔ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے، آئیسا اور آر وائی اے کے رہنما اور کارکن جے پی چوک پہنچے، سڑک جام کر کے نعرے لگائے۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا جائے وقوعہ پر پہنچے اور مظاہرین سے سڑک کو خالی کرنے اور عوامی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی۔اس دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ کچھ دیر تک حالات کشیدہ رہے تاہم پولیس کے سخت موقف اختیار کرنے کے بعد مظاہرین سڑک سے ہٹ گئے اور سائیڈ سے اپنا احتجاج جاری رکھا جس سے ٹریفک معمول پر آ گئی۔اس کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد جے پی چوک پر جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نیٹ پیپر لیک کی غیر جانب دارانہ تحقیقات، مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ اور طلباء کی تحریک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔حالانکہ بند کی کال کے باوجود شہر میں کہیں بھی بڑے پیمانے پر اثر نہیں دیکھا گیا۔ بازار کھلے رہے، گاڑیاں چلتی رہیں اور لوگوں کے روزمرہ کے معمولات چلتے رہے۔ انتظامیہ دن بھر چوکس رہی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande