ہیلاکاندی میں ہولناک آتشزدگی، 22 دکانیں جل کر خاکستر
ہیلاکاندی میں ہولناک آتشزدگی، 22 دکانیں جل کر خاکستر ہیلاکاندی (آسام)، 25 جولائی (ہ س)۔ آسام کے ضلع ہیلاکاندی کے جے کرشن پوربازارمیں گزشتہ رات ایک ہولناک آتشزدگی میں کم ازکم 22 دکانیں جل کرخاکسترہوگئیں۔ اس آتشزدگی میں کروڑوں روپے کی جائیداد
ہیلاکاندی میں بھیانک آگ کی تصویر۔


ہیلاکاندی میں ہولناک آتشزدگی، 22 دکانیں جل کر خاکستر

ہیلاکاندی (آسام)، 25 جولائی (ہ س)۔

آسام کے ضلع ہیلاکاندی کے جے کرشن پوربازارمیں گزشتہ رات ایک ہولناک آتشزدگی میں کم ازکم 22 دکانیں جل کرخاکسترہوگئیں۔ اس آتشزدگی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کے تلف ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کے کئی حصوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انتظامیہ نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande