ملکانگیری میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، ماؤنواز دھماکہ خیز مواد برآمد
بھونیشور، 25 جولائی (ہ س)۔ اوڈیشہ کے ملکانگیری ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور ڈسٹرکٹ رضاکار فورس (ڈی وی ایف) کے مشترکہ آپریشن میں ماو¿نوازوں کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز موا
ملکانگیری میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، ماو¿ نواز دھماکہ خیز مواد برآمد


بھونیشور، 25 جولائی (ہ س)۔

اوڈیشہ کے ملکانگیری ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور ڈسٹرکٹ رضاکار فورس (ڈی وی ایف) کے مشترکہ آپریشن میں ماو¿نوازوں کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر یہ آپریشن 24 جولائی کو شروع کیا گیا تھا۔ بی ایس ایف کی 177 بٹالین کے سی او بی گھنبیڑا کے دستوں اور ڈی وی ایف کی ٹیم نے اراپد ر اور گھسمپدر گاؤں کے درمیان ناقابل رسائی جنگلاتی علاقے میں مکمل تلاشی مہم چلائی۔ یہ علاقہ جوڈامبو پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جو گھنبیڑا کیمپ سے تقریباً 5.7 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

تلاشی کے دوران، سیکورٹی فورسز نے تین دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات ، جیلیٹن اسٹکس، 11 ڈیٹونیٹرز، تقریباً 500 گرام بارود، 3 میٹر کورڈیکس تار، اور تقریباً 25 میٹر برقی تار برآمد کیا۔ ایک چھوٹا سولر پینل، ایک فلپس ریڈیو، دو فلیش لائٹس، دو 12 وولٹ کی بیٹریاں، تقریباً 150 گرام لوہے کی کیلیں اور ایک جیٹ سپرے پائپ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق، ان مواد کی بازیابی سے ممکنہ خطرات کو ٹالنے میں مدد ملی ہے اور اڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحدی علاقے میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی شہریوں کی حفاظت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande