پردھان کے استعفیٰ کے بعدسی جے پی کو دیگر مطالبات جلد ہی پورے ہونے کا یقین
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد اپنے دو دیگر زیر التواءمطالبات کو بھی جلد ہی پورا ہونے کا اعتماد ظاہر کیا۔ سی جے پی نے ایکس پر لکھا کہ ان کے ت
-CJP-PENDING-DEMAND-


نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد اپنے دو دیگر زیر التواءمطالبات کو بھی جلد ہی پورا ہونے کا اعتماد ظاہر کیا۔

سی جے پی نے ایکس پر لکھا کہ ان کے تین مطالبات میں سے ایک مان لیا گیا ہے،جو وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ سے متعلق تھا۔ دو دیگر مطالبات اب بھی زیر التوا ر ہیں ۔ ان میں خودکشی کرنے والے تمام طلبا کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ اور احتجاج کرنے والے کسی بھی طالب علم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا شامل ہے۔

ان تین مطالبات کے علاوہ،سی جے پی نے مطالبہ کو زیر التوا بتایا ہے جو ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) اور دہلی پولیس کے ذریعہ عوامی معافی مانگے کا مطالبہ ہے۔ سی جے پی کے مطابق جنتر منتر اور پورا ملک باقی مطالبات پر کارروائی کا انتظار کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو سی جے پی کے ترجمان سورو داس اور آشوتوش رانکا نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ کے ساتھ کانسٹی ٹیوشن کلب میں دوسرے دور کی بات چیتکی تھی ۔ اس دوران سی جے پی نے کہا کہ پردھان کے استعفیٰ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہی سی جے پی نیٹ امتحان کے سوالیہ پرچے لیک ہونے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی تھی۔ سی جے پی نے مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ملک کے تعلیمی اور امتحانی نظام میں تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande