
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ مرکزی کابینہ نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے تین اضلاع کو جوڑنے والے ملٹی ٹریک ریلوے منصوبے کو منظوری دے دی ہے، جس کے ذریعے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 46 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔
حکومت کے مطابق اس منصوبے سے ریلوے رابطہ بہتر ہوگا، مال برداری اور مسافروں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی، جبکہ متعلقہ علاقوں کی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔
کابینہ نے ملک میں تین خصوصی کیمیکل پارکوں کے قیام کے لیے ’بھارت صنعتی ترقی اسکیم – رَسائن (بھویہ-رَسائن) یوجنا کو بھی منظوری دے دی ہے۔
اس اسکیم کے لیے 3,030 کروڑ روپے کا مجموعی مالیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مالی سال 2026-27 سے 2030-31 کے دوران مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کیمیکل صنعت کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan