وارانسی میں ریلوے کے سینئر ڈویژنل میٹریل منیجر پونے دولاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
وارانسی، 24 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک ٹھیکیدار کا بل پاس کرانے کے لیے لاکھوں روپے کی رشوت مانگنے والے ریلوے کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی بی آئی ٹیم نے یہ کارروائی اس وقت کی جب افسر اپنی رہائش گاہ پر ٹھیکیدار
رشوت


وارانسی، 24 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک ٹھیکیدار کا بل پاس کرانے کے لیے لاکھوں روپے کی رشوت مانگنے والے ریلوے کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی بی آئی ٹیم نے یہ کارروائی اس وقت کی جب افسر اپنی رہائش گاہ پر ٹھیکیدار سے رشوت لے رہا تھا۔ شمال مشرقی ریلوے کے وارانسی ریلوے ڈویژن ہیڈکوارٹر (ڈی آر ایم آفس) میں تعینات سینئر ڈویڑنل میٹریل منیجر (سینئر ڈی ایم ایم) نتیش اگروال کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی لکھنو¿ ٹیم نے 1.70 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کارروائی کی اطلاع ملتے ہی ڈی آر ایم آفس سمیت محکمہ ریلوے میں کھلبلی مچ گئی۔ یہ گرفتاری بریکہ میں ان کی رہائش گاہ سے کی گئی۔

سی بی آئی کی کارروائی ریلوے کو فرنیچر سپلائی کرنے والے ایک ٹھیکیدار کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ الزام لگایا گیا کہ اہلکار نے ٹھیکیدار کے بل کی ادائیگی کے لیے 1.70 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

سی بی آئی کی ٹیم جمعرات کی شام لہرتارہ میں ڈی آر ایم کے دفتر پہنچی۔ دفتر بند ہونے کے بعد ٹیم نے افسر کی رہائش گاہ پر جال بچھا کر اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آپریشن کے دوران سی بی آئی حکام نے ملزم کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے اس کا موبائل فون، لیپ ٹاپ، بینک اکاو¿نٹ کے دستاویزات اور کچھ اہم فائلیں بھی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتاری کے بعد سی بی آئی کی ٹیم سینئر ڈویڑنل میٹریل مینیجر کو لکھنو لے گئی، جہاں ان سے دیر رات تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس دوران، شمال مشرقی ریلوے کے حکام نے پورے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سی بی آئی اب برآمد شدہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات کی جانچ کی بنیاد پرمعاملہ کے دیگر پہلووں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande