ادھمپور میں سیلاب سے رہائشی مکانوں کو نقصان ۔
جموں, 24 جولائی (ہ س)۔ ضلع ادھم پور کے برکوانڈہ علاقے میں جمعہ کی صبح اچانک آنے والے سیلاب نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ تین خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔سرکاری حکام کے مطابق
Udhampur


جموں, 24 جولائی (ہ س)۔

ضلع ادھم پور کے برکوانڈہ علاقے میں جمعہ کی صبح اچانک آنے والے سیلاب نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ تین خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر گورنمنٹ مڈل اسکول برکوانڈہ میں ٹھہرایا گیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ انتظامیہ نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

دریں اثنا، بسنت گڑھ تحصیل کے کڈواہ گاؤں میں بھی اچانک سیلاب آنے سے چند مکانات اور مکئی کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیلابی پانی کا رخ متبادل راستے کی جانب موڑ دیا، جس سے مزید رہائشی اور زرعی نقصان ٹل گیا۔

حکام کے مطابق ادھم پور میں دریائے توی کی سطحِ آب تاحال خطرے کی حد سے نیچے ہے اور تازہ پیمائش کے مطابق پانی کی سطح 12.655 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ الرٹ لیول 15 فٹ مقرر ہے۔ادھر اکھنور میں دریائے چناب کی سطحِ آب ایک بار پھر فلڈ الرٹ کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ پانچ روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات سے بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande