
علی گڑھ, 24 جولائی (ہ س)۔
اتر پردیش حکومت کے وزیر برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور ایکسپورٹ پروموشن بھوپیندر سنگھ چودھری جمعہ کو علی گڑھ کے دورے پر پہنچے۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ایم ایس ایم ای کی مختلف اسکیموں اور ان کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس کے دوران وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ایم ایس ایم ای کی اسکیموں سے جوڑ کر خود روزگار اور نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ سرکاری اسکیموں کی معلومات ہر مستحق نوجوان تک پہنچائی جائیں تاکہ وہ اپنے کاروبار قائم کر سکیں۔
بعد ازاں وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری، بی جے پی ضلع صدر کرشن پال سنگھ کے گاؤں نگریا گورولا، ٹپل میں واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے علی گڑھ دورے کے دوران وزیرِ کابینہ سے مختلف عوامی نمائندوں اور بی جے پی عہدیداروں نے شائستہ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر بی جے پی کی ضلع نائب صدر امبیکا چودھری اپنے والد وکرم سنگھ ہنڈول کے ہمراہ وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری سے ملیں۔ ملاقات کے دوران مختلف عوامی اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امبیکا چودھری نے وزیر کی قیمتی رہنمائی، محبت بھرے رویے اور وقت دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔تمام طے شدہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ