
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔گھریلو شیئربازار میں پہلے تیزی سے گراوٹ آئی اور پھر آج کی تجارت میں شاندار بحالی ہوئی۔ آج کی تجارت کمزوری کے ساتھ شروع ہوئی۔ مارکیٹ کھلنے کے فورا بعدفروخت شروع ہوجانے سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس 1.10 فیصد سے زیادہ گرگئے۔ تاہم، شیئربازار نچلی سطح سے شاندار بحالی کرنے میں کامیاب رہی ۔دوپہر 11 بجے کے بعد خریداری میں تیزی آئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسکس اور نفٹی0.43 فیصد نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔
بی ایس ای کا سینسکس آج 638.20 پوائنٹس یعنی 0.89 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 75,708.19 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ خریداروں نے ٹریڈنگ کے آغاز کے فورا بعد خریداری میں تیزی پیدا کی، جس کی وجہ سے انڈیکس 287.54 پوائنٹسبحالی کرکے ابتدائی سطح سے 75,995.73 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم بازار میں خریداری کا یہ دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں فروخت شروع ہوئی جس کی وجہ سے سینسکس کی کمزوری دوبارہ بڑھنے لگی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے 11 بجے تکسینسکس 916.96 پوائنٹس، یعنی 1.20 فیصد تک گر اوٹ کے ساتھ 75,474.43 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس کے بعد مارکیٹ میں خریداری شروع ہوئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت بہتر ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے دوپہر 2 بجے کے قریب سینسکس 736.52 پوائنٹس سے 76,210.95 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی کمزوری آئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسکس دن کی بلند ترین سطح سے تقریبا 150 پوائنٹس گر گیا اور 331.62 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 76,059.77 پوائنٹ کیسطح پر بند ہوا۔
سینسکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 203.25 کی سطح پر یعنی0.85 فیصد گراوٹ کے ساتھ 23,666.35 کی سطح پرتجارت شروع کی۔ مارکیٹ کے کھلنے کے فورا بعد، خریداروں نے خریداری کا ماحول پیدا کیا، جس نے انڈیکس کو افتتاحی سطح سے تقریبا 100 پوائنٹس اوپر 23,763.55 کے نشان پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں ہمہ جہت فروخت شروع ہوگیا، جس کی وجہ سے نفٹی کی کمزوری میں اضافہ ہوتارہا۔ 11 بجے کے کچھ دیر بعدمسلسل فروخت کی وجہ سے انڈیکس 263.30 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد گر کر 23,606.30 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے نفٹی کی حرکت میں بہتری آئی۔ دوپہر 2 بجے کے قریب، انڈیکس دن کی کم ترین سطح سے 217.30 پوائنٹس حاصل کر کے مسلسل خریداری کی حمایت سے 23,823.60 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد، بازار میں ایک بار پھر فروخت کا دباو¿ تھا، جس کی وجہ سے سینسکس دن کی بلند ترین سطح سے 56.15 پوائنٹس گر گیا اور 102.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,767.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن کے دوران، آٹو سیکٹر کے شیئر میں بھاری فروخت دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے نفٹی آٹو انڈیکس 1.10 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ میٹل، انرجی، رئیلٹی، آئل اینڈ گیس، فارماسیوٹیکل، انفراسٹرکچر، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبلز اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی سرخ نشان میں بند ہوئے۔
دوسری طرف، میڈیا سیکٹر کے اسٹاک میں آج خریداری کی دلچسپی کا مشاہدہ جاری رہا، جس کی وجہ سے نفٹی میڈیا انڈیکس میں 1.97 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آئی ٹی، پی ایس یو بینک اور ایف ایم سی جی انڈیکس بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔ وسیع تر بازار بھی آج عام طور پر دباو¿ میں تھے، نفٹی مڈکیپ انڈیکس 0.10 فیصد نقصان کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح،ا سمال کیپ انڈیکس نے 0.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ دن کی تجارت کا اختتام کیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی تجارت کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 475.69 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گیا۔ جبکہ آخری تجارتی دن یعنی جمعرات کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 476.61 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح آج کی تجارت سے سرمایہ کاروں کو تقریبا 92,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
دن کے دوران این ایس ای پر 2,970 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,383 حصص فوائد کے ساتھ سبز نشانمیں بند ہوئے اور 1,587 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسکس کے 30 حصص میں سے 10 حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 20 حصص میں گراوٹ آئی۔ نفٹی انڈیکس کے 50 اسٹاک میں سے 17 سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 33 سرخ نشان میں تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی