ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5ایس ایشیائی چمپئن شپ: بھارتی مرد و خواتین ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ برقرار
مسقط(عمان)، 24 جولائی (ہ س)۔ ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5ایس ایشیائی چمپئن شپ 2026 میں بھارت کی سب جونیئر مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمعرات کو ایلیٹ پول کے مقابلوں میں بھارتی خواتین ٹیم نے قازقستان کو 10-0 سے یک
ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5ایس ایشیائی چمپئن شپ: بھارتی مرد و خواتین ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ برقرار


مسقط(عمان)، 24 جولائی (ہ س)۔ ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5ایس ایشیائی چمپئن شپ 2026 میں بھارت کی سب جونیئر مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمعرات کو ایلیٹ پول کے مقابلوں میں بھارتی خواتین ٹیم نے قازقستان کو 10-0 سے یکطرفہ شکست دی، جبکہ مردوں کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8-3 سے ہرا کر اپنی مسلسل فتوحات برقرار رکھیں۔خواتین کے مقابلے میں بھارت نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نوشین ناز نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں لگاتار دو گول کرکے بھارت کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یہی برتری برقرار رہی، لیکن دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے کھیل کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے مزید آٹھ گول اسکور کیے اور قازقستان کو مکمل طور پر مقابلے سے باہر کر دیا۔پلیئر آف دی میچ سندیپا کماری نے 11ویں، 16ویں اور 18ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ نوشین ناز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے، پہلے، 15ویں اور 20ویں منٹ میں مجموعی طور پر چار گول کیے۔ اس کے علاوہ کرن ایکّا (15ویں منٹ)، نیلم ٹوپنو (17ویں منٹ)اور پشپا مانجھی (19ویں منٹ) نے بھی ایک ایک گول کر کے بھارت کی یکطرفہ فتح یقینی بنائی۔مردوں کے مقابلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بھارتی کپتان اور پلیئر آف دی میچ کیتن کشواہا نے چوتھے اور آٹھویں منٹ میں دو گول کیے، جبکہ شاہ رخ علی نے تیسرے منٹ میں ایک گول کرکے بھارت کو 3-2 کی برتری دلائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد حسین نے چھٹے اور سہراب سوٹن نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے مقابلے کو سنسنی خیز بنائے رکھا۔دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی۔ کیتن کشواہا نے 12ویں اور 15ویں منٹ میں مزید دو گول کر کے مجموعی طور پر چار گول مکمل کیے۔ اس کے علاوہ رومت پال (13ویں منٹ)، پرہلاد راج بھر (14ویں منٹ) اور راہل یادو (18ویں منٹ) نے بھی ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سہراب سوٹن نے 11ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا، لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔اب بھارتی خواتین ٹیم اپنے اگلے مقابلوں میں چین اور ازبکستان کا سامنا کرے گی، جبکہ بھارتی مرد ٹیم 24 جولائی کو عمان اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔قابلِ ذکر ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پہلے ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5ایس ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ مقابلے کے طور پر بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande