
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگومیں شروع ہونے والے ’دولت مشترکہ کھیل2026‘ میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے ارکان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے ایکس پر لکھا،”میں دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے ہر رکن کو دلی نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی غیر متزلزل عزم، بہترین ہنر اور سچے کھیل جذبے کا مظاہرہ کریں گے تاکہ ملک کا نام روشن کیا جاسکے۔ میں ان کےلئے ہر مقابلے میں شاندار کامیابی کی نیک خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔“
وزیر اعظم مودی نے کہا، ”میں ان کھیلوں میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے کو اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی جوش، عزم اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے ساتھ ان کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ہمارے کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن ہمیشہ ان گنت ہندوستانیوں کو متاثر کرتی ہے۔’[
کامن ویلتھ گیمز(دولت مشترکہ کھیلوں) کا آغاز جمعرات کی رات گلاسگو میں ہوا۔ یہ 23 جولائی سے 2 اگست تک چلے گا۔اس میں 74دولت مشترکہ کھیلوںکی ایسوسی ایشن کے ہزاروں کھلاڑی تمغوں کے لیے اپنا چیلنج پیش کریں گے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد