دولت مشترکہ کھیل : سری ہری نٹراج 50 میٹر بیک اسٹروک کے سیمی فائنل میں
دولت مشترکہ کھیل : سری ہری نٹراج 50 میٹر بیک اسٹروک کے سیمی فائنل میں گلاسگو، 24 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار تیراک سری ہری نٹراج نے دولت مشترکہ کھیل -2026 میں مردوں کے 50 میٹر بیک اسٹروک مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 25 سالہ نٹراج نے
کامن ویلتھ گیمز: سری ہری نٹراج 50 میٹر بیک اسٹروک کے سیمی فائنل میں


دولت مشترکہ کھیل : سری ہری نٹراج 50 میٹر بیک اسٹروک کے سیمی فائنل میں

گلاسگو، 24 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار تیراک سری ہری نٹراج نے دولت مشترکہ کھیل -2026 میں مردوں کے 50 میٹر بیک اسٹروک مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 25 سالہ نٹراج نے اپنی ہیٹ میں 25.52 سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ تاہم تمام پانچ ہیٹس کے مجموعی نتائج میں وہ 14 ویں نمبر پر رہے اور ٹاپ-16 میں جگہ بنا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے۔

نٹراج کی ہیٹ میں انگلینڈ کے اولیور مورگن نے 24.91 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جنوبی افریقہ کے پیٹر کوئٹزی نے 24.45 سیکنڈ کا گیمز ریکارڈ بناتے ہوئے تمام ہیٹس میں سب سے تیز وقت درج کیا۔ 50 میٹر بیک اسٹروک کا سیمی فائنل آج رات ہندوستانی وقت کے مطابق 12.29 بجے کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے ہندوستان کے آر وی وی بی کے بڈیگینا اور امام علی نے مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل ایس13 مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی۔ بڈیگینا نے 57.10 سیکنڈ کا وقت نکال کر اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ امام علی نے 1:05.32 منٹ کے وقت کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا۔

اس ہیٹ میں اسکاٹ لینڈ کے اسٹیفن کلیگ نے 56.57 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں ہیٹ کے تمام آٹھوں تیراک فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل ایس13 مقابلے کا فائنل ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12.00 بجے منعقد ہوگا، جہاں ہندوستانی تیراک تمغہ جیتنے کا عزم لے کر اتریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande