
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز(دولت مشترکہ کھیل) 2026 میں زبردست شروعات کی ہے۔ اولمپک کانسے کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں براہ راست داخلہ حاصل کرکے کم از کم کانسے کے تمغے کو یقینی بنا چکی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی توجہ اب انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس ( آئی آئی ایس) سے وابستہ تین مکے بازوںسچن سیواچ، پریتی پوار، اور کپل پوکھریاپر مرکوز ہیں، جو اپنی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ہندوستان کے سب سے کامیاب مکے بازوں میں سے ایک سچن سیواچ 25 جولائی کو مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ 26 سالہ کھلاڑی شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے 2025 ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی مرد باکسر بنے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے جمہوریہ چیک میں گراں پری استی ناد لابیم اور اور اسپین میں باکسام ایلیٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سونے کے تمغے جیتے۔ انہوں نے 2026 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا ۔ اپنی تکنیکی مہارت اور بہترین رنگ کنٹرول کے ساتھ، سچن کو ہندوستان کے تمغے کے اہم دعویداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
خواتین کے 54 کلوگرام زمرے میں پریتی پوار کو پہلے راو¿نڈ میں بائی ملا اور وہ اپنی مہم کا آغاز براہ راست پری کوارٹر فائنل (راو¿نڈ آف 16) سے کریں گی۔ پیرس اولمپین پریتی اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے اس سال ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں تین بار کی عالمی چیمپئن کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز اورای یو بی سی گولڈ گراں پری میں بھی سونے کے تمغے جیتے تھے۔ بھیوانی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ باکسر سے گلاسگو میں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
مردوں کے 90 کلوگرام زمرے میں، کپل پوکھریا بھی راو¿نڈ آف 16 میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ آئی آئی ایس سے وابستہ اس ہیوی ویٹ باکسر نے حالیہ برسوں میں مسلسل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے گراں پری استی ناد لابیممیں چاندی کا تمغہ اور قومی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد اس سال دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کی۔
ہندوستان پہلے ہی لولینا کی شکل میں تمغہ یقینی بنا چکا ہے۔ اب، سچن، پریتی اور کپل سے امیدیں وابستہ ہوں گی کہ وہ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ہندوستانی باکسنگ ٹیم کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد