
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ انہوں نے جنتر منتر احتجاج کے دوران پولیس کی بربریت کا الزام لگانے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی رپورٹس سراسر غلط، غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی کا ثبوت ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔ صبح 10 بجے تک رٹ پٹیشن سے متعلق کچھ بھی داخل نہیں کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص نے محض ایک نمائندگی جمع کرائی تھی۔ اسے رٹ پٹیشن کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال کے بغیر ایسی خبریں شائع کرنا غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ صحافت کا ثبوت ہے۔
درحقیقت، 22 جولائی کو سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیاتھا۔ چیف جسٹس نے کہا تھاکہ وقت ضائع نہ کریں آپ کا وقت ہم سے زیادہ قیمتی ہے۔
ہندستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی