عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مادریت پر دو روزہ فکری نشست، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کارکنوں کی رہنمائی کریں گے
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ نئی دہلی میں ’وشومانگلیہ‘ سبھا کی دو روزہ فکری و تربیتی نشست کا آج دوسرا دن ہے۔ جمعہ کی صبح 9 بجے ورلڈ یوتھ سینٹر میں کارکنوں کے اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس اجلاس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاک
موہن بھاگوت


نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ نئی دہلی میں ’وشومانگلیہ‘ سبھا کی دو روزہ فکری و تربیتی نشست کا آج دوسرا دن ہے۔ جمعہ کی صبح 9 بجے ورلڈ یوتھ سینٹر میں کارکنوں کے اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس اجلاس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کارکنوں کی رہنمائی کریں گے اور آئندہ سال کے تنظیمی پروگراموں اور منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وشومانگلیہ سبھا کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد شام 4 بجے نئی دہلی کے امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ’یگانوکل ماترتو‘(عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مادریت)کے موضوع پر ڈاکٹر موہن بھاگوت کا عوامی خطاب ہوگا۔ اس پروگرام میں شمالی بھارت کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 800 سے 1000 تعلیم یافتہ اور بااثر خواتین کی شرکت متوقع ہے۔

’وشومانگلیہ سبھا‘ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دو روزہ نشست بدلتے ہوئے سماجی حالات کے تناظر میں مادریت، خاندان، اخلاقی اقدار اور قوم کی تعمیر جیسے موضوعات پر غور و فکر اور تنظیم کے سالانہ پروگراموں کی منصوبہ بندی کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ شمالی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئی خواتین کی شرکت کے ساتھ یہ دو روزہ فکری نشست جمعرات کو نئی دہلی کے ورلڈ یوتھ سینٹر میںشمع روشن کرکے شروع ہوئی تھی۔’عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مادریت‘ کے موضوع پر منعقد اس اجلاس کے پہلے روز تقریباً 250 خواتین کارکنوں نے شرکت کی، جن میں جموں، سری نگر، اننت ناگ، لیہ-لداخ، اروناچل پردیش، منی پور اور مغربی بنگال سمیت مختلف علاقوں کی نمائندہ خواتین شامل تھیں۔

افتتاحی اجلاس میں وشومانگلیہ سبھا کے بانی اور گروجی دتہ پیٹھ روایت کے 18ویں پیٹھادھیشور، آچاریہ سوامی جتیندرناتھ جی مہاراج شریک ہوئے۔ اس موقع پر آر ایس ایس کے سینئر پرچارک اور تنظیمی رہنما پرشانت ہلترکر، وشومانگلیہ سبھا کی قومی صدر نلنی ہاورے اور قومی تنظیمی سکریٹری ورشالی جوشی بھی موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande