
امریکہ میں سڑک حادثے میں نرمل کے نوجوان کی علاج کے دوران برین ڈیتھ سے موت حیدرآباد، 24 جولائی (ہ س)۔
امریکہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تلنگانہ کے ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کے دوران برین ڈیتھ کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نتیانند ریڈی کے طورپرکی گئی ہے، جولکشمن چندہ منڈل کے نرساپورگاؤں کارہنے والاتھا۔ اطلاعات کے مطابق نتیا نند ریڈی نے امریکہ میں ایم ایس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہیں ملازمت اختیارکرلی تھی۔ ہفتہ کے روز وہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد اس کے دوستوں نے اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں وہ زیرِعلاج تھا۔ تاہم،علاج کے دوران اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی اورڈاکٹروں نے اسے برین ڈیتھ قراردیا۔ تیا نندریڈی نے جمعرات کوعلاج کے دوران دم توڑدیا۔ اس کی موت کی خبرسے اہل خانہ، دوستوں اورآبائی علاقے میں غم کی لہردوڑگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق