وزیراعظم مودی نے’ سُبھاشِت‘ کے ذریعے نیک خیالات، شیریںگفتگو اور اچھے اعمال کی اہمیت بتایا
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سنسکرت کا ایک سُبھاشِت شیئر کرتے ہوئے زندگی میں نیک خیالات، شیریں گفتگو اور بہترین اعمال اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان جن خیالات، الفاظ اور اعمال کو مسلسل اپناتا ہ
وزیراعظم مودی نے’ سُبھاشِت‘ کے ذریعے نیک خیالات، شیریںگفتگو اور اچھے اعمال کی اہمیت بتایا


نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سنسکرت کا ایک سُبھاشِت شیئر کرتے ہوئے زندگی میں نیک خیالات، شیریں گفتگو اور بہترین اعمال اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان جن خیالات، الفاظ اور اعمال کو مسلسل اپناتا ہے، آخرکار وہی اس کی شخصیت اور زندگی کی سمت متعین کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’ اس سُبھاشِت کا مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے اعمال، خیالات اور گفتگو کے ذریعے جس طرزِ عمل کو بار بار اختیار کرتا ہے، وہ آہستہ آہستہ اس کی فطرت اور کردار کا حصہ بن جاتا ہے۔ بالآخر یہی عادات اس کی شخصیت کو تشکیل دیتی ہیں اور اسی سمت میں اس کی رہنمائی کرتی ہیں۔‘‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس لیے ہر شخص کو اپنے خیالات میں مثبت سوچ، اپنی گفتگو میں نرمی اور مٹھاس، اور اپنے اعمال میں عوامی بھلائی اور فلاح کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق فلاح و بہبود پر مبنی طرزِ عمل نہ صرف انسان کے کردار کو مضبوط بناتا ہے بلکہ معاشرے اور قوم کی تعمیر و ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande