سرحدی علاقوں میں صرف مسلم مذہبی مقامات کو منہدم نہ کےا جائے:مفتی مکرم
نئی دہلی ،24جولائی (ہ س)۔ شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسلامی شریعت کو علمائے کرام سے سمجھیں اور اپنے معاملات کو شرعی حکم کے مطابق انجام دیں- مفتی مکر
سرحدی علاقوں میں صرف مسلم مذہبی مقامات کو منہدم نہ کےا جائے:مفتی مکرم


نئی دہلی ،24جولائی (ہ س)۔

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اسلامی شریعت کو علمائے کرام سے سمجھیں اور اپنے معاملات کو شرعی حکم کے مطابق انجام دیں- مفتی مکرم نے سرحدی علاقوں میں صرف مسلم مذہبی مقامات کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا راجستھان کے سرحدی علاقے جیسلمیر، باڑ میر بیکانیر وغیرہ میں گزشتہ دنوں متعدد مذہبی عبادت گاہوں اور درگاہوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے سینکڑوں عبادت گاہوں کو شو کاز نوٹس اور بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن سے متاثرہ علاقوں کے باشندوں اور مسلمانوں میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے یہ علاقہ پرامن اور گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد بھی اس طرح کی کارروائی کی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں تک قومی سلامتی کا سوال ہے تو اس معاملے میں مسلم طبقہ بھی حکومت کے ساتھ ہے آج تک اس علاقے سے ایسی کوئی شکایت نہیں ملی اور آئندہ بھی نہیں ملے گی ہماری اپیل ہے کہ سرحدی علاقوں میں مذہبی عبادت گاہوں کے انہدام کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اس علاقے میں دیگر مذاہب کے ادارے بھی ہیں صرف ایک فرقے کے مذہبی مقامات پر کارروائی کرنا غیر آئینی عمل ہے ۔

مفتی مکرم نے مدھےہ پردیش میں یو سی سی بل پاس کیے جانے کی مذمت کی یہ مسلم پرسنل لاءمیں مداخلت ہے اور آئین کے خلاف ہے یو سی سی بل پاس کرنا تعصب اور نفرت پر مبنی ہے جو کسی بھی طرح درست نہیں ہے مفتی مکرم نے کہا کہ اندیشہ یہ ہے کہ یو سی سی بل کے نام پر ایک خاص فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا ایسا نہیں ہونا چاہیے آئین نے جو مذہبی آزادی کی حد مقرر کی ہے مسلمان آزادی کے بعد سے اس اصول پر گامزن ہےں۔

مفتی مکرم نے فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی حال ہی میں غزہ کے پناہ گزیں کیمپ میں ایک فلسطینی جنازہ کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے اور 20 زخمی ہوئے اس کیمپ کے العودہ ہسپتال کے ترجمان نے ایک بیان میں یہ خبر دی ہے مفتی مکرم نے عالمی برادری اور یو این سے اپیل کی کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کو بند کرایا جائے اور راحتی امدادی سامان انہیں مہیا کرایا جائے -

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande