پیپر لیک معاملے میں سندھیا نے کہا، طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا
گوالیار، 24 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے مواصلات و ترقیاتی امورِ شمال مشرقی خطہ جیوتی رادتیہ سندھیا نے پیپر لیک کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا
گوالیار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھیا


گوالیار، 24 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر برائے مواصلات و ترقیاتی امورِ شمال مشرقی خطہ جیوتی رادتیہ سندھیا نے پیپر لیک کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

مرکزی وزیر سندھیا نے جمعہ کے روز گوالیار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی محنت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بے ضابطگیوں کی اطلاع سامنے آئی، وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر فوری طور پر کارروائی شروع کر دی گئی۔ حکومت اس پورے معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت ترین قدم اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ سماج، علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا پیغام واضح ہے کہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

سندھیا نے بتایا کہ اس معاملے میں کابینہ میں ایک بل لایا جا رہا ہے، جس کے تحت فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کی جائے گی۔ اس سے پیپر لیک جیسے معاملات کی جلد سماعت ہوگی اور قصورواروں کو جلد سزا دلائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

مرکزی وزیر سندھیا جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کے انتخابی دورے پر ہیں۔ وہ دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار آشوتوش تیواری کی حمایت میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ دتیا روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے گوالیار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کا اعتماد ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ترقی کا انتخاب ہے اور مرکز و ریاست کی ڈبل انجن حکومت دتیا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ بی جے پی امیدوار آشوتوش تیواری بھاری اکثریت سے انتخاب جیتیں گے۔

اس کے بعد مرکزی وزیر سندھیا گوالیار سے بذریعہ سڑک دتیا پہنچے۔ دورے کا آغاز انہوں نے پیتا مبرا پیٹھ میں ماں بگلا مکھی کے درشن اور پوجا ارچنا سے کیا۔ یہاں انہوں نے ریاست کی خوشحالی اور عوام کی بھلائی کی تمنا کی۔ پیتا مبرا پیٹھ کے بعد مرکزی وزیر ون کھنڈیشور مہادیو مندر پہنچے، جہاں انہوں نے بھگوان شیو کا جل ابھیشیک کر کے خصوصاً پوجا ارچنا کی اور آشیرواد لیا۔

مقررہ پروگرام کے مطابق مرکزی وزیر اس کے بعد بڑونی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ سندھیا کے دورے کو لے کر بی جے پی کارکنان میں جوش و خروش کا ماحول رہا۔ مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande