ایس ایس سی سے متعلق تمام مقدمات سے کلیان بنرجی ہٹائے گئے، کمیشن نے نئے وکلا مقرر کئے
کولکاتا، 24 جولائی(ہ س)۔ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی( سے متعلق تمام مقدمات میں سینئر وکیل کلیان بنرجی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اب وہ کمیشن کی جانب سے کسی بھی مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ایس ایس سی کے مدت
ایس ایس سی سے متعلق تمام مقدمات سے کلیان بنرجی ہٹائے گئے، کمیشن نے نئے وکلا مقرر کئے


کولکاتا، 24 جولائی(ہ س)۔ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی( سے متعلق تمام مقدمات میں سینئر وکیل کلیان بنرجی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اب وہ کمیشن کی جانب سے کسی بھی مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ایس ایس سی کے مدت ختم شدہ پینل سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلوں کی تبدیلی کی تصدیق ہوئی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات ہی کلیان بنرجی کو ایس ایس سی کے تمام مقدمات سے الگ کر دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ کمیشن نے سینئر وکیل اندرنیل رائے کو مقرر کیا ہے، جبکہ سنیت رائے ان کے ساتھ جونیئر وکیل کے طور پر کمیشن کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں وکلا نے جمعہ سے ہی عدالت میں ایس ایس سی کا موقف پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسی ماہ آئی اے ایس افسر دشینت ناریالا کو ایس ایس سی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل وہ مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری تھے۔ بعد میں منوج اگروال کو چیف سیکریٹری بنایا گیا، جبکہ ناریالا کو دہلی میں ریاست کا ریزیڈنٹ کمشنر مقرر کیا گیا۔ وہ بیک وقت ایس ایس سی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وکیلوں کی تبدیلی کا فیصلہ بھی انہی کی ہدایت پر کیا گیا۔

مغربی بنگال میں اساتذہ اور تعلیمی عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ الزام ہے کہ پینل کی مدت ختم ہونے کے باوجود اسی پینل سے کئی امیدواروں کو تقرریاں دی گئیں۔جمعہ کو جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی بنچ میں اسی معاملے کی سماعت ہوئی، جہاں ایس ایس سی کی جانب سے اندرنیل رائے اور سنیت رائے نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کلیان بنرجی ایس ایس سی سے متعلق بیشتر مقدمات میں کمیشن کی نمائندگی کرتے تھے، تاہم ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کمیشن کی جانب سے ان کی سرگرمی نمایاں طور پر کم ہو گئی تھی۔ اب انہیں باضابطہ طور پر ایس ایس سی کے تمام مقدمات سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande