اندرا پارک کے احتجاج میں کے ٹی آر کی شرکت
حیدرآباد ،24 جولائی (ہ س)۔ بی آرایس کے کارگزارصدراورسابق وزیرکے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر)نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں شرکت کی اورمرکزی وزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران نوجوان
اندرا پارک کے احتجاج میں کے ٹی آر کی شرکت،


حیدرآباد ،24 جولائی (ہ س)۔

بی آرایس کے کارگزارصدراورسابق وزیرکے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر)نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں شرکت کی اورمرکزی وزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران نوجوانوں نے امتحانی پرچہ لیک کے معاملے پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مرکزی وزیرِ تعلیم کو اس معاملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں شفافیت اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیےجواب دہی ضروری ہے۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امتحانی پرچہ لیک کے معاملے میں سخت کارروائی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande