
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے طلباءکے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں شرکت یا تعاون سے گریز کریں۔ یونیورسٹی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ذاتی حفاظت کو ترجیح دیں، قانون کی پابندی کریں اور سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔
جمعہ کو جے این یو کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ عوامی مظاہروں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری سے برتاو¿ کرنا چاہیے اور جنتر منتر پر یا اس کے قریب مظاہروں میں شرکت یا تعاون سے گریز کرنا چاہیے۔ یونیورسٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال یا قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجے میں قابل اطلاق قوانین کے تحت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تادیبی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
ایڈوائزری طلباءپر زور دیتی ہے کہ وہ تعلیمی ذمہ داری، ذمہ دار شہریت اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نے اپنے طلباء اور فیکلٹی کے لیے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی تھی۔ ڈی یو نے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ جنتر منتر پر کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہرے سے گریز کریں، یہ کہتے ہوئے کہ اس طرح کی تقریبات میں شرکت کے نتیجے میں قانونی کارروائی، ذاتی حفاظت کو خطرات اور تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے طلباءسے جعلی اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہنے کی بھی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی