ہندوستان-اسرائیل کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کا دوسرا دور اختتام پذیر
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور اسرائیل نے مجوزہ ہندوستان-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لئے بات چیت کا دوسرا دور مکمل کر لیا ہے۔ یہ بات چیت 20 سے 23 جولائی تک نئی دہلی میں کامرس بلڈنگ میں ہوئی۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے م
تجارت


نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور اسرائیل نے مجوزہ ہندوستان-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لئے بات چیت کا دوسرا دور مکمل کر لیا ہے۔ یہ بات چیت 20 سے 23 جولائی تک نئی دہلی میں کامرس بلڈنگ میں ہوئی۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے متوازن اور جامع معاہدے کے لیے دلچسپی کے تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی میں کامرس بلڈنگ میں چار روزہ بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے مجوزہ معاہدے کے تمام پہلووں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند ایف ٹی اے کی جانب آگے بڑھنا جاری رکھا۔ وزارت نے کہا کہ نومبر 2025 میں دستخط کیے گئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور مجموعی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے شناخت شدہ شعبوں پر مذاکرات کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

دونوں فریقوں نے ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند ایف ٹی اے کے جلد از جلد تکمیل کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس سے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

مالی سال 2025تا2026 میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان کل تجارت کا تخمینہ 3.93 ارب امریکی ڈالر تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہت سے شعبوں میں باہمی تکمیل کے قوی امکانات ہیں، اور مجوزہ ایف ٹی اے سے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی انضمام کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم مواقع فراہم کرنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande