عالمی دباؤ کے باعث شیئر بازار میں زبردست گراوٹ، ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں بڑی کمی
نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س )۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے اور کمزور عالمی اشاروں کے باعث آج گھریلوشیئر بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ آج بازار کا آغاز بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے ب
عالمی دباو¿ کے باعث شیئر بازار میں زبردست گراوٹ، ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں بڑی کمی


نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س )۔

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے اور کمزور عالمی اشاروں کے باعث آج گھریلوشیئر بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ آج بازار کا آغاز بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداروں نے کچھ دیر کے لیے خریداری کا رجحان دکھایا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں میں کچھ بہتری نظر آئی۔ تاہم یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔ تھوڑی ہی دیر بعد فروخت کنندگان نے دوبارہ دباو¿ بڑھا دیا، جس کے نتیجے میں دونوں اشاریوں کی گراوٹ مزید بڑھ گئی۔بازار میں جاری لگاتار فروخت اور خریداری کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی 1.07 فیصد کی کمی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں سیپلا، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، نیسلے، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور سن فارماسیوٹیکلز کے شیئرز 2.56 فیصد سے لے کر 0.07 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب شری رام فنانس، انٹرگلوب ایوی ایشن، بھارتی ایئرٹیل، ایٹرنل اور بجاج فنانس کے شیئرز 2.78 فیصد سے لے کر 2.08 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ تجارت کرتے نظر آئے۔

اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,732شیئرز میں سرگرم تجارت ہو رہی تھی۔ ان میں سے 545 شیئرزمنافع کے ساتھ سبز نشان میں جبکہ 2,187 شیئرز خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔

اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے صرف ایک کمپنی کا شیئر سبز نشان میں تھا، جبکہ 29 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے دباو¿ کے باعث سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب نفٹی میں شامل 50 کمپنیوں میں سے 4 شیئرز سبز نشان میں جبکہ 46شیئرز سرخ نشان میں تجارت کرتے نظر آئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande