غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبہ آج
نئی دہلی ،24جولائی (ہ س)۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آج شام 6/بجے ایوان غالب میں بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بیگم عابدہ احمد یادگاری خطب
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبہ آج


نئی دہلی ،24جولائی (ہ س)۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آج شام 6/بجے ایوان غالب میں بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا انعقاد کرتا ہے جس میں صرف اردو ہی نہیں بلکہ دوسری زبانوں کے دانشور بھی اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔ اس مرتبہ تھیئٹر کی دنیا کی ممتاز شخصیت جناب سلیم عارف صاحب خطبہ پیش کریں گے۔ ان کے خطبے کا عنوان ہے ’ہندستانی تھیئٹر آج اور کل‘ اس خطبے کی صدارت غالب انسٹی ٹیوت کے چیئرمین جسٹس جناب بدر درریز احمد صاحب کریں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی استقبالیہ کلمات پیش کریں گے اور شکریے کی رسم مجھ سے وابستہ ہوگی۔ یادگاری خطبے کے بعد ماحضر کا بھی اہتمام ہے۔ یادگاری خطبے میں کثیر تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande