
ممبئی، 24 جولائی (ہ س)۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.08ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 676.24ارب ڈالر ہو گئے۔ گزشتہ ہفتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 96.4کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 675.16ارب ڈالر ہو گئے تھے۔
جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا کہ 17 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک بڑا حصہ سمجھے جانے والے غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثے (ایف سی اے) 4.55 ارب ڈالر بڑھ کر 551.06 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت 3.48 ارب ڈالر کم ہوکر 101.75 ارب ڈالر رہ گئی۔
وہیں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس ( ایس ڈی آر) 4.4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 18.67 ارب ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ہندوستان کا ریزرو فنڈ بھی 3.2 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.76 ارب ڈالر رہ گیا۔آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، 27 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر ریکارڈ728.49 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد