
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تقریباً 450 کروڑروپے کی بینک لون دھوکہ دہی اورمنی لانڈرنگ سے منسلک معاملے میں سنتوش اوورسیز لمیٹڈ اوراس سے وابستہ اداروں کے خلاف جمعرات کے روز دہلی، اتر پردیش اور پنجاب میں آٹھ مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ یہ کارروائی پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت کی گئی۔
ای ڈی نے بتایا کہ ایجنسی کے لکھنو زونل آفس کی یہ تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے درج بینک دھوکہ دہی کے معاملے پر مبنی ہیں۔ الزام ہے کہ سنتوش اوورسیز لمیٹڈ نے بینکوں کے ایک کنسورشیم سے تقریباً 450 کروڑ کا لون لیا اور بعد میں اس رقم کا غلط استعمال کیا۔
تحقیقات میں اب تک سامنے آیا ہے کہ لون کی رقم کو فرضی کمپنیوں، انٹری آپریٹرز اور وابستہ اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے مبینہ طور پر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ اس کے لیے فرضی بلوں اور سرکلر مالیاتی لین دین کا سہارا لے کررقم کی پرتیں (لیئرنگ) بنائی گئیں۔
ای ڈی کے مطابق، چھاپہ ماری کمپنی کے پروموٹرز، وابستہ کمپنیوں اور مبینہ طور پر اس لین دین میں تعاون کرنے والے افراد سے جڑے احاطوں پر کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ تلاشی مہم پرامن طریقے سے جاری ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن