
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے سکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر جمعہ کے روز قومی دارالحکومت کے متعدد میٹرو اسٹیشن عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایم آر سی کے مطابق 24 جولائی صبح 7:30 بجے سے اگلے احکامات تک 17 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے۔ اس دوران ان اسٹیشنوں پر مسافروں کے داخلے اور اخراج پر مکمل پابندی ہوگی۔البتہ راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر صرف انٹرچینج (لائن تبدیل کرنے) کی سہولت دستیاب رہے گی۔ یعنی مسافر ان اسٹیشنوں پر ٹرین تبدیل کر سکیں گے، لیکن اسٹیشن سے باہر نکلنے یا اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ درج ذیل میٹرو اسٹیشن عارضی طور پر بند رہیں گے:لوک کلیان مارگراجیو چوکپٹیل چوکرام کرشن آشرم مارگ(آر کے آشرمباراکھمبا روڈسپریم کورٹسیوا تیرتھجن پتھمنڈی ہاؤسسینٹرل سیکریٹریٹآئی ٹی اودہلی گیٹاندرپرستھخان مارکیٹزور باغشیواجی اسٹیڈیمجھنڈے والانڈی ایم آر سی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری تازہ ترین اطلاعات ضرور دیکھیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ میٹرو خدمات سے متعلق تازہ معلومات کے لیے ڈی ایم آر سی کے سرکاری ذرائع پر نظر رکھیں۔ڈی ایم آر سی کے مطابق جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاج کے پیشِ نظر یہ احتیاطی اقدام کیا گیا ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے دہلی کی متعدد اہم سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ میٹرو اسٹیشن عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan