
خام تیل کی تیزی سے گلوبل مارکیٹ میں مایوسی، ایشیا میں چہار جانب فروخت کا دباو
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آئی زوردار تیزی کی وجہ سے آج گلوبل مارکیٹ کا موڈ بگڑا ہوا نظرآرہا ہے۔ دنیا بھر کے زیادہ تر شیئر بازار آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں۔ امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج معمولی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران کمزوری کا رجحان بنا رہا، وہیں ایشیائی بازار میں آج چہار جانب فروخت ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کے اشارے اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آئے زوردار اضافے کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 506.93 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد گر کر 51,711.65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 90.66 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,408.30 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیسڈیک 553.21 پوائنٹس یعنی 2.15 فیصد کی زوردار کمزوری کے ساتھ 25,137.69 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.01 فیصد کی علامتی گراوٹ کے ساتھ 51,704.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.73 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10,639.17 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 138.80 پوائنٹس یعنی 1.67 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,299.09 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 392.29 پوائنٹس یعنی 1.58 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,763.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج چہار جانب دباو بنا ہوا ہے۔ ایشیا کے تمام نو بازاروں میں گراوٹ کے ساتھ کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گفٹ نفٹی 167 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 23,695.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.41 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 5,558.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔
کوسپی انڈیکس آج زبردست دباو میں نظر آ رہا ہے۔ یہ انڈیکس فی الحال 404.22 پوائنٹس یعنی 5.70 فیصد گر کر 6,692.27 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس میں بھی آج زبردست گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 2,032.60 پوائنٹس یعنی 3.06 فیصد گر کر 64,390 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج زبردست کمزوری نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,038.20 پوائنٹس یعنی 2.31 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 45,812.61 پوائنٹس کی سطح پر آیا ہوا ہے۔
جکارتا کمپوزٹ انڈیکس بھی آج دو فیصد سے زیادہ گر چکا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 144.07 پوائنٹس یعنی 2.28 فیصد گر کر 6,171.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 311.81 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,899 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.20 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 3,830.19 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.24 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,637.13 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن