سچن آہیر کے گھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں گھریلو ملازم گرفتار
سچن آہیر کے گھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں گھریلو ملازم گرفتارممبئی، 24 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے نائب چیئرمین اور شیو سینا رہنما سچن آہیر کی ورلی میں واقع رہائش گاہ سے تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کے سونے ا
CRIME-MUMBAI-SACHIN-AHIR-THEFT


سچن آہیر کے گھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں گھریلو ملازم گرفتارممبئی، 24 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے نائب چیئرمین اور شیو سینا رہنما سچن آہیر کی ورلی میں واقع رہائش گاہ سے تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور ہیروں کے زیورات، چاندی کے سامان اور نقد رقم کی چوری کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔اس کیس کی تحقیقات سے وابستہ ایک پولیس افسر نے جمعہ کو بتایا کہ گرفتار ملزم پروین سولنکی، عمر 45 سال، گزشتہ تقریباً 20 برس سے سچن آہیر کے خاندان کے یہاں گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ چوری ایک ہی مرتبہ انجام نہیں دی گئی بلکہ گزشتہ تقریباً تین سے پانچ برس کے دوران مرحلہ وار قیمتی اشیا غائب کی جاتی رہیں۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب آہیر خاندان نے اپنے قیمتی زیورات اور دیگر اشیا کی جانچ اور تصدیق کی، جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سچن آہیر کے گھر میں مجموعی طور پر چار گھریلو ملازمین کام کر رہے تھے۔ ان میں سے پروین سولنکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی تین ملازمین مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کی مختلف ٹیمیں مفرور ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ چوری شدہ زیورات، چاندی کا سامان اور نقد رقم کی بازیابی کے ساتھ ساتھ اس واردات میں دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا بھی پتہ چل سکے۔پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور دیگر مفرور ملازمین کی گرفتاری کے بعد اس چوری کی پوری سازش اور تمام حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande