دھرمیندر پردھان کے مستعفی ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا: سی جے پی
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جمعہ کو حکومت پر احتساب کو یقینی بنانے کے بجائے بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے ان کا احتجاج جا
احتجاج


نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جمعہ کو حکومت پر احتساب کو یقینی بنانے کے بجائے بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے ایکس پر کہا، ایجوکیشن سکریٹری کا جمعرات کی رات تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ایک آئی اے ایس افسر کو تعینات کیا گیا ہے، جس پر کئی کروڑ روپے کی بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک اور این ای ای ٹی سے متعلق سارا بحران نظام میں موجود بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا نتیجہ ہے۔ بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کی جگہ دوسرے ایسے ہی افسر کو ان کی جگہ لانا پورے ملک کے نوجوانوں کی سراسر توہین ہے۔ دیپکے نے پوچھا، کیا حکومت ہم سے اسی سمجھوتہ کو قبول کرنے کی توقع رکھتی ہے؟ یہ احتساب نہیں ہے۔ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔ قابل ذکر ہے کہ سی جے پی، جو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں، نیٹپیپر لیک ہونے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سی جے پی نے مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ملک کے تعلیمی اور امتحانی نظام میں تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande