
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ریڈکارنر نوٹس جاری کرکے ملزم اویناش ارجن راٹھوڑ کو ہندوستان ڈی پورٹ کرا دیا ہے۔ راٹھوڑ، سرمایہ کاروں کو یقینی ماہانہ واپسی کا دھوکہ دے کر بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کے لیے مطلوب تھا، جمعرات کو ممبئی لایا گیا، جہاں اسے مہاراشٹر پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
سی بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ ایجنسی نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر اویناش ارجن راٹھوڑ کو ہندوستان کے حوالے کیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مجرمانہ سازش کی اور سرمایہ کاروں کو ماہانہ واپسی کی یقین دہانی کا جھوٹا وعدہ کرکے مختلف سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا۔ اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کی رقم کا غبن کیا اور مختلف بینک اکاو¿نٹس اور ڈیمیٹ اکاو¿نٹس کے ذریعے رقم منتقل کی۔
سی بی آئی نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈکارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے، اسے ہندوستان واپس لانے کا عمل مکمل ہوا۔
سی بی آئی کے مطابق اویناش ارجن راٹھوڑ 23 جولائی کو ممبئی پہنچا، جہاں مہاراشٹر پولس کی ایک ٹیم نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ معاملہ میں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی