ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں گراوٹ، چنئی میں سونا ہوامہنگا
نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س )۔ آج گھریلو صرافہ بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ قیمتوں میں گراوٹ کے باعث ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونا 250 روپے سے لے کر 3,200 روپے فی 1
ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں گراوٹ، چنئی میں سونا ہوامہنگا


نئی دہلی، 24 جولائی(ہ س )۔

آج گھریلو صرافہ بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ قیمتوں میں گراوٹ کے باعث ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونا 250 روپے سے لے کر 3,200 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا، جبکہ چنئی میں سونا 700 روپے سے 870 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے فی کلوگرام کی علامتی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24کیرٹ سونا 1,46,170 روپے سے 1,47,290 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,33,990 روپے سے 1,35,010 روپے فی 10 گرام کے درمیان دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کے باعث دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی 2,39,900 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,320 روپے فی 10 گرام جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,140 روپے فی 10 گرام ہے۔

ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,170 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,33,990 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,220 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,040 روپے فی 10 گرام ہے۔

چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,47,290 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,35,010 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,46,170 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,33,990 روپے فی 10 گرام کے حساب سے دستیاب ہے۔

بھوپال میں 24 کیرٹ سونا 1,46,220 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,040 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,320 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,140 روپے فی 10 گرام ہے۔پٹنہ میں 24 کیرٹ سونا 1,46,220 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,040 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔لکھنو¿ میں 24 کیرٹ سونا 1,46,320 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,34,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر دستیاب ہے۔

اسی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ان ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,170 روپے فی 10 گرام جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,33,990 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande