نوجوانوں پر پولیس کارروائی کے خلاف این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس نے بھوپال میں ترنگا مارچ نکالا، وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ دہرایا
نوجوانوں پر پولیس کارروائی کے خلاف این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس نے بھوپال میں ترنگا مارچ نکالا، وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ دہرایا بھوپال، 24 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران ہوئی پولیس کارروائی کے خلاف کانگریس کے
نوجوانوں پر پولیس کارروائی کے خلاف بھوپال میں نکلا ترنگا مارچ


نوجوانوں پر پولیس کارروائی کے خلاف این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس نے بھوپال میں ترنگا مارچ نکالا، وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ دہرایا

بھوپال، 24 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران ہوئی پولیس کارروائی کے خلاف کانگریس کے ’’طلبہ کی گونج‘‘ مہم کے تحت جمعہ کو بھوپال میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس نے ترنگا مارچ نکالا۔ یہ ترنگا مارچ 10 نمبر مارکیٹ سے شروع ہو کر 11 نمبر پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے تک پہنچا، جہاں شرکا نے آئین کی تمہید پڑھ کر جمہوری اقدار کے تحفظ کا عزم کیا۔

ترنگا مارچ میں بڑی تعداد میں طلبہ و نوجوان ہاتھوں میں قومی پرچم لیے شامل ہوئے۔ اس دوران مظاہرین نے تعلیمی نظام میں اصلاح، مسابقتی امتحانات میں مبینہ پیپر لیک کے واقعات کی منصفانہ جانچ نیز مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر نعرے بازی کی۔ اے آئی سی سی کوآرڈی نیٹر اور این ایس یو آئی کے قومی انچارج ڈاکٹر انشل تریویدی نے الزام لگایا کہ پرامن مظاہرہ کر رہے طلبہ پر فورس کا استعمال جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس یو آئی تعلیمی نظام میں شفافیت اور طلبہ کے حقوق کی حفاظت کے لیے تحریک جاری رکھے گی۔

این ایس یو آئی مدھیہ پردیش کے صوبائی صدر آشوتوش چوکسے نے کہا کہ پیپر لیک، بے روزگاری اور تعلیمی نظام سے منسلک مسائل کو لے کر طلبہ طویل عرصے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جانا چاہیے۔ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے نائب صدر راہل جھانسلا نے کہا کہ طلبہ منصفانہ امتحانی نظام اور شفاف تعلیمی نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں یوتھ کانگریس رہنما انکت دوبے نے کہا کہ نوجوانوں کی یہ تحریک آئین اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہے اور حکومت کو طلبہ کے مطالبات پر مثبت پیش رفت کرنی چاہیے۔ مارچ میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کے عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں طالب علم اور طالبات شامل ہوئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande