بہار کے 10 اضلاع میں بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی
پٹنہ، 24 جولائی (ہ س)۔بہار میں مانسون کی رفتار فی الحال کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے بہار کے 10 اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے جمعہ کے روزکے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق ان اضلاع میں دن بھر مط
بہار کے 10 اضلاع میں بارش  کو لیکر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی


پٹنہ، 24 جولائی (ہ س)۔بہار میں مانسون کی رفتار فی الحال کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے بہار کے 10 اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے جمعہ کے روزکے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق ان اضلاع میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ارول، اورنگ آباد، گیا، جہان آباد، نالندہ، سیوان، سارن، پٹنہ، بھوجپور اور روہتاس میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ نے ان اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔بہار کے دیگر اضلاع میں موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے دن بھر تیز دھوپ اور نمی لوگوں کی تکلیف میں اضافہ کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مانسون کی سرگرمیاں دوبارہ تیز ہونے کا امکان ہے جس سے ریاست کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر لوگوں کو چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کو بارش کے دوران کھلی جگہوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور وافر مقدار میں پانی پینے اور نمی اور گرمی کے درمیان غیر ضروری دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسانوں اورعام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande