نوادہ کے رجولی میں سڑے ہوئے اناج کی تقسیم کا معاملہ اسمبلی میں اٹھاگیا، تحقیقات کا حکم
نوادہ، 24 جولائی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے رجولی بلاک میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے ذریعے مستحقین کو مبینہ طور پر سڑے، بدبودار اور کم معیار کے اناج کی تقسیم کا معاملہ جمعہ کے روز بہار اسمبلی میں اٹھایاگیا۔ رجولی کے ایم ایل اے ومل راجونشی نے اس
نوادہ کے رجولی میں سڑے ہوئے اناج کی تقسیم کا معاملہ اسمبلی میں   اٹھاگیا،  تحقیقات کا حکم


نوادہ، 24 جولائی (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے رجولی بلاک میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے ذریعے مستحقین کو مبینہ طور پر سڑے، بدبودار اور کم معیار کے اناج کی تقسیم کا معاملہ جمعہ کے روز بہار اسمبلی میں اٹھایاگیا۔ رجولی کے ایم ایل اے ومل راجونشی نے اسمبلی کی کارروائی کے دوران توجہ دلاؤ تحریک پیش کرتے ہوئے حکومت کی توجہ اس سنگین مسئلہ کی طرف دلائی۔اپنے سوال میں ایم ایل اے نے کہا کہ ریاستی فوڈ کارپوریشن کے گوداموں سے رجولی، سردلا اور میسکور بلاکوں میں کئی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کی دکانوں کو سڑا ہوا، کیڑوں سے متاثرہ اور غیر معیاری اناج مسلسل سپلائی کیا جا رہا ہے۔ اس سے غریب خاندانوں کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار شکایات کے باوجود بہتری نہ آنا محکمانہ غفلت اور مانیٹرنگ سسٹم کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایم ایل اے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے، اور قصوروار گودام منیجر، ٹرانسپورٹیشن ایجنسیوں، معیار کی جانچ کرنے والے اہلکاروں اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ تمام پی ڈی ایس دکانوں سے ناقص غذائی اجناس کو فوری طور پر ہٹا یا جائے اور اس کی جگہ معیاری کوالٹی کے اناج کو دیا جائے۔اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد علاقے کے ہزاروں راشن سے استفادہ کرنے والوں کو امید ہے کہ اب انہیں ناقص غذائی اجناس سے نجات مل جائے گی اور حکومت عوامی تقسیم کے نظام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے گی۔

ہندوستھان ساچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande