ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار
کانپور، 24 جولائی (ہ س)۔ گھاٹم پور تھانہ علاقہ میں کانپور-ساگر ہائی وے پر جمعہ کو تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک 27 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ موٹرسائیکل ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً 500 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔ لوگوں کو اس ک
ٹکر


کانپور، 24 جولائی (ہ س)۔ گھاٹم پور تھانہ علاقہ میں کانپور-ساگر ہائی وے پر جمعہ کو تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک 27 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ موٹرسائیکل ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈرائیور اسے تقریباً 500 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔ لوگوں کو اس کا پیچھا کرتے دیکھ کر ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سجیتی تھانہ علاقے کے کوریا گاو¿ں کا رہنے والا اتل آج اپنی بائک پر کانپور جا رہا تھا۔ جب وہ گھاٹم پور تھانہ علاقے کے پتارا چوکی کے تحت برناو موڑ پر پہنچے تو سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی اور ڈرائیور گاڑی کو روکنے کے بجائے کافی دور تک گھسیٹتا رہا۔ حادثے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ اتل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آس پاس کے لوگوں نے ڈمپر کا پیچھا کیا تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پتارا چوکی پولیس موقع پر پہنچی اور اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔

گھاٹم پور پولیس اسٹیشن کرائم انسپکٹر خورشید احمد نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande