
جموں، 24 جولائی (ہ س). آئی پی ایس آفیسر آصف جلال بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جموں فرنٹیئر کے نئے انسپکٹر جنرل کے طور پرذمہ داری سنبھالیں گے۔ آئی جی جلال ششانک آنند کی جگہ لیں گے جنہوں نے گزشتہ سال فروری میں جموں فرنٹیئر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش کیڈر کے 2002 بیچ کے آئی پی ایس افسر آصف جلال اگلے چند دنوں میں اسٹریٹجک جموں سرحد کی کمان سنبھال لیں گے جو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔ جلال کو فروری 2022 میں بارڈر سیکورٹی فورس کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا اور بی ایس ایف میں ان کی مدت ملازمت 23 ستمبر 2027 تک ہے۔
بی ایس ایف کٹھوعہ، سانبہ اور جموں اضلاع پر محیط جموں کی سرحد پر 192 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرتی ہے اور راجوری ضلع کے سندر بنی سیکٹر کے کچھ حصوں میں سیکورٹی گرڈ کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد