ایئر انڈیا اور سعودیہ ایئر لائنز نے کوڈ شیئر کی توسیع کے لیے معاہدہ کیا
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئرانڈیا اورسعودی عرب کی سعودیہ ایئرلائنز نے اپنے اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ایئر لائنز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدے کی توسی
ایئر انڈیا اور سعودیہ ایئر لائنز کے درمیان معاہدے کی جاری کردہ تصویر


نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔

ٹاٹا کی قیادت والی ایئرانڈیا اورسعودی عرب کی سعودیہ ایئرلائنز نے اپنے اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ایئر لائنز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدے کی توسیع، نیٹ ورک کنیکٹیویٹی میں سدھار کرنے اور وسیع تجارتی تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے کا منصوبہ ہے۔

ایئرانڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ہم نے اپنے موجودہ کوڈ شیئر ڈیل کو آگے بڑھاتے ہوئے اور آپریشنل و تجارتی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے، اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے سعودیہ ایئر لائنز کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

ایئر لائن نے بتایا کہ اس معاہدے پر سعودی گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر اور ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر کیمبل ولسن نے دستخط کیے ہیں۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ ہم ساتھ مل کر اپنے نیٹ ورک میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے، کسٹمر ایکسپیرینس اور لائلٹی کے معاملے میں تعاون کو گہرا کرنے نیز ہندوستان، سعودی عرب اور دیگر جگہوں کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے زیادہ ویلیو بنانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

ایئر لائن نے کہا کہ یہ ایم او یو ہمارے متعلقہ گروپس کی دیگر ایئر لائنز (جیسے ایئر انڈیا ایکسپریس اور فلائی ڈیل) تک اس پارٹنرشپ کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کی بنیاد بھی رکھتا ہے، جس سے ہمارے مسافروں کے لیے اور بھی بہتر کنیکٹیویٹی اور متبادلات بنیں گے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande